منگل، 16 جولائی، 2019

Lesson No 07

۔ Candlestick کی تعاریف اور قسمیں۔ 


جیسا کے آپ کو معلوم ہے کہ candlestick کی دو قسمیں ہیں۔ ایک کالی یا سرخ جو پرائس کے کم ہونے کا بتاتی ہے اسے Bearish candle کہتے ہیں جبکہ دوسری جو سفید یا سبز ، جو پرائس کے بڑھنے کا بتاتی ہے اسے Bullish Candle کہتے ہیں۔ 

ہر Candlestick کے main دو حصّے ہوتے ہیں۔  ایک جو باریک لکیر جو عام طور پہ اپر اور نیچے نظر آتی ہے اسے shadow کہتے ہیں۔ یہ shadow تب بنتا ہے جب پرائس اپر یا نیچے جے مگر پھر لوٹ آے۔ وہ ایک سایہ چھوڑ جاتی ہے اصّل میں یہی shadow ہے ۔ اپر والے کو upper shadow اور نیچے والے کو lower shadow بولتے ہیں۔ 

اس کے علاوہ candlestick کا ایک موٹا حصہ ہوتا ہے جسے body کہتے ہیں۔ body حقیقت میں کسی خاص ٹائم پیریڈ میں ہونے والی پرائس میں تبدیلی کو ظاہر کرتی ہے۔ جس candlestick کی جتنی بڑھی body ہو گی انتنی زیادہ پرائس میں change آئی ہو گی۔ 

اگلے lesson میں ہم candlesticks کی  body اور shadow کا تفصیل سے ذکر کریں گے۔ 

Candlestick Chart

۔ Candlestick چارٹ

یہ چارٹ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ جسے کہ نام سے ظاہر ہے اس چارٹ میں candlesticks بنتی ہیں جو کے پرائس کی موومنٹ کو ظاہر کرتی ہیں۔ candlesticks دو طرح کی بنتی ہیں۔

ایک کلی یا سرخ رنگ کی اور دوسری صفید یا سبز رنگ کی۔کالی یا سرخ رنگ کی candlestick یہ بتاتی ہے کہ اس سمے پرائس کم ہوئی ہے جب کہ صفید یا سبز رنگ کی candlestick یہ ظاہر کرتی ہے کہ اس سمے پرائس اپر گئی یعنی بڑی ہے۔


آگے چل کر ہم تفصیل سے candlesticks کو پڑھیں گے اور ان سے مختلف نتجے اخذ کریں گے جو ہمیں ٹریڈ کو buy/sell کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔ کیوں کے میرے نزدیک candlesticks بولتی ہیں۔ ان کی اپنی ایک زبان ہے۔  ہم نے اس زبان کو سمھجنا ہے تا کہ ہم buy/sell کا اچھا فیصلہ کر سکیں۔  تو next topic سے ہم candlesticks کو پڑھنا شروع کریں گے۔ 

پیر، 15 جولائی، 2019

Types of Forex Charts

فوریکس چارٹ کی قسمیں

 عمومی طور پہ forex market میں تین قسم کے چارٹ استعمال ہوتے ہیں۔ جو کے درج ذیل ہیں۔

۔ لائن چارٹ (Line Chart)
۔ OHLC چارٹ
۔ Candle Stick چارٹ


۔لائن چارٹ لائن چارٹ

ایک سادہ سا چارٹ ہوتا  جو خاص ٹائم فریم میں ہونے والی  closed price کو آپس میں جوڑتا ہے تو ایک لائن تسکیل پاتی ہے۔ اس لائن کو لائن چارٹ کہتے ہیں۔  

۔ OHLC چارٹ  

یہ چارٹ ہمیں Open, High,Low and Closed پرائس کی نشاندہی کرتا ہے اور bars کی شکل میں چارٹ ترتیب پاتا ہے۔  اس کے علاوہ اور زیادہ کچھ نہیں۔ اور نہ ہی اسی چارٹ کو زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ Open, high, low & close پرائس کیا ہوتی ہے۔ بہت سادہ جہاں سے Bar شروع ہو وہ جگہ  open جہاںbar ختم ہو وہ جگہ close , جتنی پرائس اوپر جاے وہ high اور جتنی پرائس نیچے آے وہ low ۔   


۔ Candle Stick چارٹ 

یہ چارٹ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔ اگر آپ واقعہ ہی فوریکس ٹریڈر بنانا چاہتے ہیں تو اس چارٹ کو تفصیل سے study کریں۔ اس کی اہمیت کو دیکھتے ہوے میری آپ سے درخواست ہے کے آپ اپنے آپ کو فریش کر لیں اور پھر next lesson کو کلک کریں۔